اہم خبریںجہلم

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد کاشف نے کہا ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد کاشف نے کہا ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ ہفتہ کے دوران جہلم سمیت صوبہ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے،

اگلے ہفتہ کے دوران دن کا درجہ حرات 7سے 9 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل آفیسرز کو شہری علاقوں، تعلیمی اداروں، بازاروں، ریلوے اسٹیشنز، بس اور ویگن اڈوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر فوری پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کے کولر رکھنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے سی او ہیلتھ اتھارٹی کو تمام سرکاری طبی مراکز میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ادویات، ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانے اور ادویات کے وافر سٹاک موجود ہونے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کو کسی بھی نا گہانی صورتحال کے لیے الرٹ رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے ضلع بھر میں دریا میں نہانے پر فوری پابندی لگانے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ یہ ہدایات انہوں نے ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف محمود نے لائیوسٹاک افسران کو ہدایت کی کہ وہ مویشیوں کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری ا قدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔ اگلے ہفتہ کے دوران دریا میں پانی کے بہاؤ بڑھنے کا امکان بھی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، انتہائی گرمی کے اوقات میں بلا ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ سبزیوں، پانی اور شربت کا استعمال زیادہ کیاجائے ۔ اسی طرح ہلکے رنگ والے کپڑے استعمال کئے جائیں ۔ گرمی میں نکلنا مقصود ہو تو سرکو ڈھانپ اور عینک کا استعمال بھی کیاجائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کو دریا میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے افسران نے پی ڈی ایم اے کی جانب سے آئندہ ہفتہ میں ہیٹ ویو الرٹ کے بعد کئے جانے والے ہنگامی اقدامات بارے بریفنگ دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You