پنجاب

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے اغوا

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے اغوا کے بعد قتل ہونے والی

امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے مقدمہ میں نامزدشریک ملزمہ زاہدہ کی جانب سے طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ایک بار پھرنوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمہ کا میڈیکل ریکارڈ طلب کر لیاہے عدالت نے مقدمہ کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر تے ہوئے جیل ہسپتال کے ڈاکٹرکو ہدائیت کی کہ عدالت کو بتایا جائے کہ ملزمہ کوایسی کون سی بیماری لاحق ہے اور اس بیماری سے ملزمہ کی زندگی کو کیا خطرات درپیش ہیں مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان حبیب کی ذاتی ملازمہ و مقدمہ کی شریک ملزمہ زاہدہ زوجہ یوسف مسیح نے اپنے وکیل طلعت زیدی کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ تاریخ پرجیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کیا تھاخاتون ملزمہ زاہدہ مقتولہ وجیہہ سواتی کے سابق شوہر مرکزی ملزم رضوان حبیب کی ملازمہ تھی جس پر جائے وقوعہ دھو کر قتل کے شواہد مٹانے کا الزام ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر جیل انتظامیہ کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تاہم عدالت نے پولیس اہلکار اور مقتولہ کے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے والے ٹیکنیشن پر مشتمل استغاثہ کے گواہان کی شہادت قلمبند کرلی اور آئندہ تاریخ کے لئے مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے مقدمہ کی سماعت کے بعد ملزمان کو بخشی خانہ منتقل کرتے ہوئے ملزمہ زاہدہ کے والد نے مرکزی ملزم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا تھا کہ میری بیٹی کی جلد ضمانت ہو جائے گی لیکن ایسا کیوں نہیں ہوا جس پر ملزمہ کے والد اور رضوان حبیب کے درمیان تلخی ہوگئی اس دوران دوسرے شریک ملزم یوسف مسیح نے رضوان حبیب سے دست وگریبان ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے معاملے کو کنٹرول کر کے ملزمان کو بخشی خانے منتقل کر دیایاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں 17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You