اہم خبریںجہلم

جہلم : ایڈیشل ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم کی زیر ہدایت یوم شہری دفاع کو بھرپور

جہلم : ایڈیشل ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم کی زیر ہدایت یوم شہری دفاع کو بھرپور طریقے سے منایا گیا

اور مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

شہر کے مختلف حصوں میں بینرز، پینافلکس آویزاں کیے گئے شہریوں میں تعارفی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ضلعی شہری دفاع کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ریلی جہلم کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے اختتام پر کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم مطاہر حیات وٹو، ایس پی انوسٹی گیشن انعم فریال،دیگر اعلٰی افسران کے علاوہ سول ڈیفنس کے اہلکاران و رضاکاران، کالج ہذا کی طالبات اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کے آغاز میں طالبات نے شہری دفاع کے حوالے سے عملی مظاہرے کیے۔انعم فریال نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور مزید محنت کی تلقین کی
پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین نے کالج کو درپیش مسائل بھی ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے اور ان پر نظرثانی کی اپیل کی۔ جس پر مطاہر حیات وٹو نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مظاہرہ میں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے معاشرے کی بہتری کے لیے گزارنا چاہیے تاکہ ہمارا مستقبل ہمارے آج سے بہتر ہو سکے اور اختتام پر سول ڈیفنس عہدیداران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
01 مارچ 2022
جہلم( ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر نگرانی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تحصیل آفس دینہ اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے تحصیل آفس جہلم میں محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر درخواستوں کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔ ریونیو عوامی کچہری میں محکمہ مال کے تمام افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں، محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش ہے اور ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ کچہری کو دو دن لگا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران شہریوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کا جلد ازجلد حل اولین ترجیح ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You