
حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مدثر الطاف کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 10 کلو 80 گرام چرس برآمد کر لی گئی،
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور بہترین پراسیکیوشن کی مدد سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات فروشی کو جڑ سے اکھیڑنے کے لئے پر عزم ہیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ



