جہلم

جہلم: الصفہ سکول کی حفظ اور حفاظ کیمپس کے طلباء کی رزلٹ تقریب

جہلم: الصفہ سکول کی حفظ اور حفاظ کیمپس کے طلباء کی رزلٹ تقریب

جہلم: الصفہ سکول میں حفظ اور حفاظ کیمپس کے طلباء کے رزلٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں، سٹوڈنٹس نے نعتیں بھی پڑھی، جنہوں نے محفل میں روحانیت کا رنگ بھر دیا۔
حفاظ کیمپس کے طلباء نے عربی اور انگریزی زبان میں تقاریر پیش کیں، جن میں انہوں نے اپنے علم اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی مفتی وقار صاحب تھے، جو گنگ سے تشریف لائے تھے۔ مفتی وقار صاحب نے تقریب میں حصہ لینے والے طلباء کو انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت کو سراہا۔

اس موقع پر اساتذہ، والدین اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے طلباء کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کی محنت کو سراہنا اور ان کی تعلیمی کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You