
جہلم ؛ پولیس تھانہ کالا گوجراں کی اہم کاروائی، شہری کو اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھنے اور زبردستی رقم مبلغ 02 لاکھ روپے ہتھیانے والا ملزم ذیشان علی گرفتار، رقم برآمد،
کنتریلہ کے رہائشی محمد طفیل نے کالا گوجراں پولیس کو درخواست دی کہ اسکے بیٹے عدیل کو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے کھاریاں ، ڈنگہ روڈ پر لے گئے، نامعلوم جگہ پرحبس بے جا میں رکھا اور بذریعہ تشدد رقم مبلغ 02 لاکھ روپے چھین لی،
کالا گوجراں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اغواء اور استحصال بالجبر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا،
مقامی پولیس نے پیشہ ورآنہ مہارت سے ملزم ذیشان علی ساکن موہری روڈ کھاریاں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،
ملزم سے زبردستی چھینی گئی رقم 02 لاکھ روپے بر آمد ، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ جاری ہیں،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے ، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



