جہلم: کالا دیو خانقاہ سلطانیہ پیروں والی مسجد کی حالیہ ہونے والی بارش کے باعث نمازِ جمعہ کے دوران مسجد کی چھت گر گئی۔


ملبے تلے دب کر 15 نمازی زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسکیو آپریش کرتے ہوئے ملبے سے نکال کر زخمی افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



