جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب
کاروائیاں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کے احکامات پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل صابر حسین کو خصوصی ٹاسک دیا گیا،جس پر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سول لائن اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مجتبی تھانہ سول لائن اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شبانہ بی بی عرف شبنم زوجہ محمد آصف سکنہ کالا گجراں کو گرفتار کر کہ ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 425گرام چرس برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا
جبکہ ملزم جاوید اقبال ولد محمد اسلم سکنہ سلیمان پارس سے بندوق 12 بور معہ روندز برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سول لائن اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشاد حسین تھانہ سول لائن اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد آصف عرف جبرو ولد مانا خان سکنہ کالا گجراں کو گرفتار کر کہ ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 265گرام چرس اور 320روپے رقم وٹک برآمد کر کہ الگ مقدمہ درج کر لیاملزمان نے محلہ اسلام پورہ میں منشیات کا بازار گرم کر رکھا تھا اور علاقہ مکینوں کی آئے روز شکایات موصول ہوتیں تھیں ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ کے باسیوں نے سکھ کا سانس لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے سرکل افسر ایس ایچ او تھانہ سول لائن تفتیشی افسران اور انکی ٹیمز کو بھرپور شاباش دی



