
جہلم(رانا نویدالحسن) پولیس عوام کی محافظ کے ساتھ ساتھ خادم بھی ہے اور دستیاب سہولیات کے ذریعے خدمت کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمددباجوہ نے مسجد قدیمی مسجد افغاناں میں نماز جمعہ کے بعد لگائی گئی کھلی کچہری میں کیا۔آئی جی پنجاب عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس افسران خدمت کیلئے عوام کے درمیان موجود ہے۔ ڈی پی او ناصر باجوہ کی ہدایت پر پولیس افسران نے علاقے کی بڑی جامعہ مساجد میں موجود شہریوں سے خطاب کیا۔افسران نے شہریوں کو سپیشل انیشیٹو پروگرام، خدمت مراکز، تحفظ مراکز میں دی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ڈی پی او ناصر محمددنے کہا کہ جمعہ المبارک کے اجتماعات میں خطاب کا مقصد براہ راست عوام کو پولیس کی نئی خدمات بارے آگاہی دینا ہے اور آئی جی پنجاب عثمان انور کے انقلابی اقدامات کے بعد پولیس فورس اور اسکی خدمات میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔مساجد میں براہ راست عام شہریوں کے درمیان جاکر انکو درپیش مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے اور ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لئے ,24/7مصروف عمل ہے#



