انٹرنیشنل

جوہری پروگرام پر مغرب کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں: ایران

ایران جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے راضی ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت ہو گی۔

میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری پروگرام اور خطے کی صورتِ حال کے بارے میں اسی ہفتے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ تبادلۂ خیال کرے گا۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ مذاکرات 29 نومبر کو ہوں گے تاہم یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ مذاکرات کس جگہ ہوں گے، اس سے قبل جاپان کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں کہا تھا کہ 4 ملکوں کے نمائندوں کی ممکنہ ملاقات 29 نومبر کو جنیوا میں ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You