جناب بلاول زرداری بھٹو صاحب۔ خدارا گروپ انشورنس پر انسانی حقوق سمجھیں

جناب بلاول زرداری بھٹو صاحب۔ خدارا گروپ انشورنس پر انسانی حقوق سمجھیں۔۔۔!!
قائدِ عوام کے نواسے دخترِ پاکستان کے چہیتے بیٹے اور سردار آصف علی زرداری کا تاج لاکھوں جیالوں کی دل کی دھڑکن محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب ہم صحافیوں سے ہزاروں کی تعداد میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اپنی عرضیات گزارشات اور التجائیں ہمارے توسط سے آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ بھر کے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ھے کہ ان کے جائز حقوق گروپ انشورنس کی فی الفور ادائیگی کیلئے آپ اپنی سندھ حکومت کو حکم جاری کریں کہ وہ اس عمل کو فروری 2022 میں ادا کردیں۔ ایک جانب آپ خود اپنے جلسہ جلوس پریس کانفرنس اور میٹنگ میں برملا مہنگائی کا اعتراف کرچکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ اس مہنگائی میں ایک متوسط طبقہ کا جینا محال ھے۔ جناب آپ اچھی طرح واقف ہیں کہ ایک سرکاری ملازم ریٹائرڈ ہونے کے بعد بچوں کی شادی بیاہ اور مکان میں سب کچھ خرچ کردیتا ھے حتیٰ کہ قرض کے چنگل میں پھنس کر رہ جاتا ھے۔ آپ کے علم میں ہے کہ اس بابت عدالتِ عظمیٰ نے بھی بآور کرایا کہ گروپ انشورنس سرکاری ملازمین کا جیتے جی مل جانا اسکا حق ہے اور یہ انسانیت کے مترادف بھی ھے۔ گروپ انشورنس کی تعطلی حیران کن ھے۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ کا خاندان جمہوریت پسند ھے اور یہ معاملہ جمہوری اقدار کا سب سے اہم ترین نقطہ بھی ھے۔ آپ بین الاقوامی معروف یونیورسٹی سے پڑھے لکھے باشعور تہذیب یافتہ ہمدرد رحم دل ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ اسی ماہ میں سندھ بھر کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے گروپ انشورنس کی رقم کی ادائیگی جاری کروادیں گے۔ جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب یہ گزارشات آپ کی خدمت میں پیش کردیں ہیں بحیثیت صحافی ہم بھی چاہتے ہیں کہ جنکے جائز حقوق ہیں انہیں فوری ادا کردیئے جائیں یہی اچھی حکمران و جمہوری علمبردار کی شان ہوتی ھے۔ شکریہ
جاوید صدیقی
جرنلسٹ و کالمکار
ممبر کراچی پریس کلب
ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور



