سندھ

جماعت اسلامی ضلع کورنگی کی جانب سے لانڈھی چار نمبر پر عوامی افطار کا اہتمام کیا گیا

جماعت اسلامی ضلع کورنگی کی جانب سے لانڈھی چار نمبر پر عوامی افطار کا اہتمام کیا گیا

صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ شفیق پاپا نے اپنے وفد کے ہمراہ عوامی دعوت افطار میں خصوصی شرکت کی

کراچی
(رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)

صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی آل کراچی تاجر الائنس ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر شفیق پاپا نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کی جانب سے لانڈھی چار نمبر کے قریب اپنے وفد کے ہمراہ عوامی دعوت افطار میں خصوصی شرکت کی ، شفیق پاپا نے عوامی دعوت افطار میں امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن، چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان اور یوسی چیئرمین مرزا فرحان بیگ سمیت دیگر جماعت اسلامی کے عہدے داران سے عوامی دعوت افطار میں ملاقات کی، اور چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان سمیت جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے عہدے داران کو بہترین عوامی دعوت افطار کروانے پر شکریہ ادا کیا،
صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی آل کراچی تاجر الائنس ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر شفیق پاپا نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو ضلع کورنگی سمیت بابر مارکیٹ کہ تاجروں کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بابر مارکیٹ کے تاجروں سمیت دیگر تاجروں کے مسائل حل کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، آخر میں شفیق پاپا نے حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You