پنجاب

جعلی ویڈیو کیخلاف صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ویڈیو کیخلاف وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جعلی ویڈیو کیخلاف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے پیش کی۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، دو ملزمان گرفتار ہوئے، دونوں ملزمان کا چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے، اشتہاری ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You