
جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ، معزز عدالت کے جج شہباز حسین ASJ صاحب نے جنسی زیادتی کے مقدمہ نمبر 40/23 بجرم 376iii ت پ تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم عمران شہزاد نے جنسی زیادتی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم عمران شہزاد کو عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانہ, 50 ہزار روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی،
مجرم نے میرے بیٹے کو بھوسے والے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ،مدعی مقدمہ
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان،



