انٹرنیشنلاہم خبریں

جس طرح داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا ہوگا۔حزب اللہ

جس طرح داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا ہوگا۔حزب اللہ

ہم فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ریلی سے خطاب

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی حزب اللہ تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، جس طرح خطے سے داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا بھی ہوگا۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بیروت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حصہ ڈال رہے ہیں اور اپنے وژن اور منصوبے کے تحت اس میں حصہ ڈالتے رہیں گے۔نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور اقوام متحدہ کے سفیروں کی طرف سے براہ راست اور بالواسطہ ہم سے جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا کہنے سے ہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حزب اللہ اپنے فرائض جانتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں اور جب کارروائی کا وقت آئے گا تو ہم اس میں حصہ لیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You