جاوید صدیقی کی گزارشات حافظ نعیم الرحمٰن کے نام ۔۔۔,!!

جاوید صدیقی کی گزارشات حافظ نعیم الرحمٰن کے نام ۔۔۔,!!
میں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار مکین شادمان ٹاؤن جماعت اسلامی کے سرگرم خدمتگار اور متحرک کارکن و امیر کراچی جناب قبلہ محترم حافظ نعیم الرحمان صاحب سے چند گزاشات پیش کرنے کی جسارت کررھا ھوں۔ جناب حافظ نعیم الرحمٰن صاحب ناگن چورنگی تا انڈہ موڑ واقع فلیٹس ماریہ اپارٹمنٹس صائمہ ایونیو الحمرا ثناء ہاٹئس ماریہ ہل ویو سمیت تمام فلیٹس کو برسا برس سے واٹر بورڈ ماہانہ ایک بار اکثر و بیشتر ڈیڑھ دو ماہ میں ایک بار واٹر بورڈ پانی کی سپلائی دیتے ھیں۔ آن لائن کمرشل نرخ لیتے ھیں گوکہ متواتر بل کی ادائیگی کے باوجود پانی کی دستیابی ممکن نہیں یاد رھے ماضی میں ھر دوسرے روز پانی کی سپلائی ھوتی تھی موجودہ وقت میں حب ڈیم میں پانی کی کمی بھی نہیں مگر ٹینکر مافیا کو زندہ رکھنے میں یہاں یہ ظلم کیوں ؟؟؟ دوسرا مسلہ یہاں کے ٹوٹے پھوٹے روڈ اور پارکس ھیں۔ آپ کو یاد ھوگا کہ شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کا خوبصورت ترین مقام کہلاتا تھا یہاں ہر سو درخت اور ہریالی چھائی ھوئی ھوتی تھی گویا علاقہ خوبصورتی کی پہچان سمجھا جاتا تھا۔ اب کسی بھی سیاسی رہنما کی نظر یہاں نہیں جاتی یہاں کے ننانوے فیصد مکین پڑھے لکھے باشعور ہیں ان کی شرافت اور صبر و تحمل کی بناء پر بلدیاتی اداروں سمیت سندھ حکومت گھاس تک نہیں ڈالتی آپ ایک مہذب دینی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ھیں اس شادمان ٹاؤن کی رونقیں اور وسائل کی وافر مقدار میں حصولی میں اپنا مثبت کردار ادا کر دیجئے تاکہ مہذب لوگ خوبصورت انداز سے آپ اور آپ کی جماعت کو یاد کرسکیں شکریہ۔۔۔۔



