جہلم

جامع مسجد اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال جہلم میں افتتاحی خطبہ جمعہ 24 مئی کو ہو گا۔ نماز جمعہ کے بعد

جامع مسجد اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال جہلم میں افتتاحی خطبہ جمعہ 24 مئی کو ہو گا۔
نماز جمعہ کے بعد اثریہ فری ڈسپنسری میں فری میڈیکل کیمپ لگے گا۔

جہلم(محمد زاہد خورشید)جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیر اہتمام جامع مسجد اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال چک جمال روڈ جہلم کی تعمیر نو مکمل ہوگئی ہے۔ مورخہ 24 مئی کو افتتاحی خطبہ جامعہ علوم اثریہ کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ارشاد فرمائیں گے۔ خطبہ جمعہ کا آغاز 12:30 بجے ہو گا اور نماز جمعہ 1:30 بجے ہو گی۔
اسی دن نماز جمعہ کے بعد اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگے گا جس میں مفت معائنہ و مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔جہلم کے قابل ترین و تجربہ کار ڈاکٹرزجن میں ڈاکٹر شاہدتنویر جنجوعہ (سینئر فیملی فزیشن)سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال جہلم،ڈاکٹر شاہد معروف (سینئر فیملی فزیشن) ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ(جنرل اینڈ لیپرو سکوپک سرجن)، ڈاکٹر زبیر یونس (میڈیکل سپیشلسٹ) ڈاکٹر شہناز شاہد (گائنا کالوجسٹ)مریضوں کا معائنہ و علاج کریں گے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر نوید احمد (فیملی اینڈ چلڈرن فزیشن)سابق میڈیکل آفیسر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کو اثریہ فری ڈسپنسری کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔ڈسپنسری دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You