*جامعہ کراچی: 54 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض*

*جامعہ کراچی: 54 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 13 طلباوطالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، 39 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ 02 طلبہ کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ہما راؤ (بائیوٹیکنالوجی کبجی)، قرۃ العین مسعود (نباتیات)، مریم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، شہزاد نذیر (کیمیاء)، فریال اشرف، بلال صالح (مالیکیولر میڈیسن)، درِشہوار صدیقی، سید محمود مسعود علی (فارماکولوجی)، محمد عرفان (نفسیات)، محمد ذیشان خان، محمد مراد عالم (پبلک ایڈمنسٹریشن)، امجد عبید اللہ (اصول الدین) اور عظمیٰ علی (حیوانیات) شامل ہیں۔ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں آمینہ عدنان (اطلاقی معاشیات)، علی اکبر کاظمی (ایریااسٹڈی سینٹر برائے فاریورپ)، حافظہ منیبہ منور، غیورالحسنین نثار، مہرین (حیاتی کیمیا)، دانش واجد، سحرالنساء (نباتیات)، مہوش الٰہی (کیمیاء)، صنوبر جُمن (جرمیات)، عمیر نظامی (معاشیات)، عفا ملک (انوائرمینٹل اسٹڈیز) جہانگل جہانگیر خاکوانی (جینیات)، سعد عمران، ایاز مقبول (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، صفیہ (بین الاقوامی تعلقات)، انعم ارشد (اسلامک لرننگ)، نرگس فاطمہ (لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس)، مریم عمران منصوری، سمیرا بانو (مالیکیولرمیڈیسن)، فضاء بتول (فارماکولوجی)، صدف خالد، محمد افضل (طبیعیات)، قصہ زہرہ زیدی (سیاسیات)، رشیدہ، مریم فاطمہ، طحہٰ نواب خان، حسیبہ مقدم، شیزان سہیل اور نسرین اختر (نفسیات)، کنول ارشد علی، آغا ذوالفقار حیدر، سحر علی (پبلک ایڈمنسٹریشن)، شمائلہ سندیلو (سندھی)، سیما لیاقت (سماجی بہبود)، ذوالفقار علی(اُردو)، عمران خان، سید نثار احمد، محمد اُسامہ سرفراز (اصول الدین) اور صدف شعبہ (حیوانیات) شامل ہیں۔ ایم ایس کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں فاطمہ نرگس (ایجوکیشن) اور ندیم احمد (ویمنزاسٹڈیز) شامل ہیں۔




