کالم/مضامین

جامعہ کراچی: عراقی قونصل جنرل ڈاکٹرماھرمجھد جیجان کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر

*جامعہ کراچی: عراقی قونصل جنرل ڈاکٹرماھرمجھد جیجان کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات*

*آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر شعبہ جات میں تعاون پرتبادلہ خیال*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جمہوریہ عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر ماھر مجھد جیجان نے سفارتی اتاشی عماد یاسین، صباح فراج اور پروٹوکول آفیسر عبدالغفار بنگلانی کے ہمراہ گزشتہ روز جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی۔ عراقی قونصل جنرل ڈاکٹر ماھر مجھد جیجان نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو عراق کے تعلیمی نظام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً صفر اعشاریہ دو ملین عراقی نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی، بغداد یونیورسٹی عراق اور عراق کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور دیگرشعبہ جات میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ماھر مجھد جیجان نے امید ظاہر کی کہ جامعہ کراچی کی فیکلٹی کے وسیع تجربے سے عراقی نوجوانوں کو اے آئی اور دیگر شعبہ جات میں بہت کچھ سیکھنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ عراقی قونصل جنرل ماھر مجھد جیجان نے کہا کہ عراق بلاشبہ تاریخ اور ثقافت کے حامل ممالک میں سے ایک ہے اور اس کا تعلیمی نظام بھی دنیا کے قدیم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوگا کہ پاکستانی اور بالخصوص جامعہ کراچی کے طلباء مزید تعلیم کے لیے عراق جائیں اور عراقی طلباء یہاں سیکھنے اور حصول علم کے لیے آئیں۔” ڈاکٹر ماھر مجھد جیجان نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی جگہ کا ان کا پہلا دورہ تھا اور یہ بھی بتایا کہ بہت جلد جمہوریہ عراق کا قونصل خانہ کراچی سے ویزوں کا اجراء شروع کر دے گا اور دلچسپی رکھنے والے افراد شہر سے ہی یہ سارا عمل مکمل کرسکیں گے۔ ویزا کی درخواست جمع کرانے یا دارالحکومت سے جمع کرنے کے لیے اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کریں گے تاکہ ہم عراقی طلباء کے لیے اپنے دروازے کھول سکیں۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے عراقی قونصل جنرل کو بتایا کہ بہت سے افریقی اور ایشیائی طلباء جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم ہیں اور اب غیر ملکی طلبہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں بھی داخلہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی طلباء کی شمولیت سے کیمپس یقیناً عراق کی ثقافت، تاریخ سے روشناس اور تعلیمی پس منظر کے بارے میں بہت کچھ سیکھے گا۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You