سندھ

جامعہ کراچی: سینٹر آف ایکسیلینس فارویمنز اسٹڈیز میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی سیمینار

*جامعہ کراچی: سینٹر آف ایکسیلینس فارویمنز اسٹڈیز میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد*

*ہمارے معاشرے میں چھاتی کے سرطان میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ ابتدائی مرحلے میں اس حوالے سے بات کرنے کو معیوب سمجھناہے۔ڈاکٹر حسان اوج*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی میں جامعہ کراچی میں بدھ کے روز ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسماء منظور کی زیر نگرانی سینٹر ہذا کے عبدالستار ایدھی سیمینار ہال میں پنک ربن کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار بعنوان Save Lives” ”Pink Together & منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں رئیس کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، فوکل پرسن پنک ربن ڈاکٹر شگفتہ نسرین، بریسٹ سرجن میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کراچی ڈاکٹر سارہ عارف، ڈائیو یونیورسٹی اسپتال کی اُنکولوجسٹ ڈاکٹر بتول میمن اور ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر حسان اوج نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں صحت کے مسائل میں شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے اور اپنے گھر کی خواتین، ارد گرد کے لوگوں کو آگاہی دینی چاہئے کیونکہ پاکستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں اور تقریباً چالیس فیصد خواتین موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر آٹھ خواتین میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہوتی ہیں۔ سینٹر ہذا کی طالبات نے موضوع کی مناسبت سے ایک ٹیبلو پیش کیا جس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے خواتین کی صحت کے مسائل کو اُجاگر کیا گیا۔ رئیسہ کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے اس بات کو بہت سراہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود سینٹر میں اس مہم کے حوالے سے تواتر کے ساتھ آگاہی سیمینارز کے انعقاد کو یقینی بنایا جاتا ہے جو لائق تحسین ہے۔ اختتام میں پروفیسر ڈاکٹر اسماء منظور نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات زور دیا کہ خواتین کو اپنی صحت کا خیال خود رکھنا چاہئے کیونکہ صحت مند خواتین ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتی ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے میڈیکل آفیسروممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر حسان اوج نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں چھاتی کے سرطان میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ ابتدائی مرحلے میں اس حوالے سے بات کرنے کو معیوب سمجھناہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You