سندھ

جامعہ کراچی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت تخلیقی

*جامعہ کراچی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت تخلیقی ڈیٹا بینک بنانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت شہر کراچی میں ایک تخلیقی ڈیٹا بینک بنانے کیلئے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد نوجوانوں کی ترقی، انہیں بااختیار بنانا اور اتحاد کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خیالات، تخلیقی صلاحیتوں اور علم پر مبنی رویوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بروئے کار لاسکیں۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ یوتھ ایمبیسڈر پروگرام ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں اور سوچوں کی تشکیل میں مدد کریگا۔ آرٹس کونسل طلباء کو مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کریگا اور انکی قائدانہ خصوصیات کو بڑھانے کیلئے ماہرین کو شامل کریگا۔ احمد شاہ نے مزید کہا کہ یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت طلباء مختلف کمیونیٹیز سے انکے طرز زندگی، ثقافتوں اور مسائل کے بارے میں جاننے کیلئے ملیں گے اور پھر مشترکہ طور پر ان مسائل کے ممکنہ حل تلاش کریں گے۔ آرٹس کونسل کراچی ملک میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے کوشاں ہے۔ احمد شاہ نے کہا کہ طلباء کی ایک بڑی تعداد کو شامل کرنے سے آرٹس کونسل کراچی بھی ایک جاب بینک بنانے اور متعلقہ شعبوں میں مطلوبہ ماہرین فراہم کرنے کے قابل ہو جائیگا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے آئیڈیا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایک مرحلے پر مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو شامل کریگا اور یہ نوجوان ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی اور آرٹس کونسل پاکستان کئی سالوں سے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کررہے ہیں اور یہ انکے ورکنگ ریلیشن شپ کا ایک نیا باب ہوگا۔ ہمیں ایک روادار معاشرہ تیار کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارے نوجوان معاشرے میں یہ تبدیلی لا سکتے ہیں اور یوتھ ایمبیسڈر پروگرام اس سلسلے میں ایک بہت مددگار پلیٹ فارم ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی کی تمام طلبہ سوسائٹیاں اور طلبہ یوتھ ایمبیسڈر پروگرام اور دیگر طلبہ پر مبنی منصوبوں اور اسکیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ اس موقع پر روئسائے کلیہ جات، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا، آرٹس کونسل کے سہیل ہاشمی، یوتھ ایمبیسڈر پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر آزیب خان، سینٹرل اسٹوڈنٹس ایڈوائزری کونسل کے ممبران، مختلف اسٹوڈنٹس باڈیز کے صدور اور ممبران و دیگر موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You