جامعہ علوم اثریہ جہلم میں شعبہ تبلیغ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ کرام

جامعہ علوم اثریہ جہلم میں شعبہ تبلیغ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ کرام و خطباء کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا
تربیتی ورکشاپ میں حضرت مولانا قاری محمد الیاس مدنی اور نائب مدیر جامعہ عبدالغفور مدنی کے مؤثر خطابات
جہلم (محمد زاہد خورشید) جامعہ علوم اثریہ جہلم میں شعبہ تبلیغ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام آئمہ کرام اور خطباء حضرات کے لیے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد دینی خدمت سے وابستہ افراد کی علمی، فکری اور دعوتی رہنمائی کرنا تھا۔
ورکشاپ میں خصوصی شرکت حضرت مولانا قاری محمد الیاس مدنی (ساہیوال) نے کی اور نہایت مؤثر انداز میں آئمہ و خطباء کو نصیحتیں اور رہنمائی عطا فرمائی۔ آپ کا بیان دینی جذبے، علم و حکمت، اور دعوتی بصیرت سے بھرپور تھا۔ تقریب میں نائب مدیر جامعہ اور سیکرٹری جنرل اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان مولانا عبدالغفور مدنی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں تبلیغ دین کی اہمیت، نوجوانوں کا کردار، اور علماء و خطباء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں علماء اور خطباء کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ان کا پیغام اصلاحِ معاشرہ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دعوتِ دین کے فریضے کو مزید سنجیدگی، بصیرت اور اخلاص کے ساتھ سرانجام دیں گے۔



