قائد صحافت افضل بٹ اور ارشد انصاری کی قیادت میں کراچی آمد

قائد صحافت افضل بٹ اور ارشد انصاری کی قیادت میں کراچی آمد*
*ملک بھر کے سینیر صحافیوں کا اکٹھ اور یادگار تقریب کی تیاریوں میں شرکت*
*ایف یو جے کے مرکزی رہنما اور سینیر صحافی مظہر عباس کی قیادت میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی*
*وزیراعلیٰ سے ملاقات میں سینیر وزیر شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) صحافیوں کی سب سے بڑی ملک گیر تنظیم پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما اور سینیر تجزیہ نگار و صحافی مظہر عباس کی قیادت میں گزشتہ روز دو رکنی وفد نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر طاہر حسن خان نے وزیر اعلیٰ کو دو اگست سنہ دو ہزار پچیس بروز ہفتہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو پی ایف یو جے کے قیام کے پچتر سال مکمل ہونے پر برصغیر کی تاریخی عمارت خالق دینا ہال ایم اے جناح روڈ میں منعقد کی جارہی ہے جہاں آج سے پچھہتر برس قبل کے یو جے کے ایک اجلاس میں ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے دفاع کیلئے پی ایف یو جے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا اس تقریب کے میزبان میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہوں گے ان کی جانب سے تین سو سے زائد مہمانوں کے اعزاز میں اس موقع پر عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جبکہ تقریب کے ممکنہ مہمان خصوصی چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو ہوسکتے ہیں۔ اس تقریب کو یادگار بنانے کیلئے معززین شہر کی بڑی تعداد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں ہر طبقہ فکر کی اہم شخصیات سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عرصہ سے منظر سے غائب صحافیوں کو بھی بطور خاص مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں پی ایف یو جے کی آزادی صحافت کیلئے جدوجہد سے حاضرین کو آگاہ کیا جائے گا مختصر تقاریر کیساتھ صحافتی جدوجہد اور مصائب پر مبنی دستاویزی فلم بھی قد آدم اسکرینوں پر دکھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں سینیر وزیر شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی نے ملک بھر سے آنے والے سینیر صحافیوں کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ضیافت کی پیشکش کی جسے قبول کرلیا گیا قبل ازیں مظہر عباس، لالہ اسد پٹھان، طاہر حسن اور کے یو جے کے جنرل سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری نے سینیر وزیر شرجیل میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس ملاقات میں سینیر وزیر بھی ایک بڑے مقامی ہوٹل میں اپنی جانب سے عشائیہ کی پیشکش کرچکے ہیں جبکہ بیرون شہروں سے آنے والے مہمان صحافیوں کے قیام و طعام سمیت ہر طرح سے کے یو جے کو مدد کی پیشکش انکی جانب سے کی گئی اور ایک قدم مزید آگے آکر انہوں نے سندھ کی وزارت اطلاعات کے افسران کو بھی اس تقریب کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔



