انٹرنیشنل

تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو عہدے سے ہٹادیا۔

ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد ہاچانی گزشتہ سال یکم اگست کو وزیراعظم بنے تھے، اب انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر قیس سعید نے اس سے قبل نجلا بوڈن کو بھی وزیراعظم کے عہدے سے بغیر وجہ بتائے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد احمد ہاچانی کو وزیراعظم بنایا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You