اہم خبریںگجرات

تھانہ صدر گجرات کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری 5ملزمان

تھانہ صدر گجرات کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری
5ملزمان گرفتار، اڑھائی کلوسے
زائدچرس،رائفل،بندوق 12بور اور پسٹل 30 بوربرآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر عمران فاروق سوہی نے SI صہیب اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر گجرات کے علاقے معین الدین پورمیں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ملزمان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ سید تفسیر عباس 2۔ حامد سہیل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل، بندوق 12بور اور پسٹل 30بور برآمد کر لی گئی۔
جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ علی رضا 2۔ ثقلین 3۔ عثمان خالد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You