گجرات

تھانہ صدر گجرات پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیتی کی واردات میں ملوث2مرکزی ملزمان کو گرفتارکرکے1کروڑ

*تھانہ صدر گجرات پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیتی کی واردات میں ملوث2مرکزی ملزمان کو گرفتارکرکے1کروڑ 77لاکھ روپےکی بڑی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی*

تفصیلات کے مطابق مورخہ27 مارچ2025 بوقت 08:00 بجے صبح تھانہ صدرگجرات پولیس کواطلاع موصول ہوئی کہ سوک کلاں میں ایک کاروباری شخصیت کے مینجر ملک علی کےگھرمیں چند ملزمان اسلحہ کےزورپراہل خانہ کو یرغمال بناکر4کروڑ27 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئےہیں۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ،ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور فوری مقدمہ نمبر297/25بجرم 395 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ڈکیتی کی واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ ، ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات عثمان وارث Si،محمد ضیغم Si اوردیگرافسران و ملازمان پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔اور واردات کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکرنے اور چھینی گئی رقم برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔پولیس ٹیم نے تفتیش کا آغازکرکے جائے وقوعہ سے PFSA کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد،سیف سٹی کیمرہ جات اور دیگر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ وارانہ تفتیشی صلاحیتوں اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ڈکیتی کی واردات کو چند ہی دنوں کے اندر ٹریس کرلیا۔اورمختلف جگہوں پر ریڈ کرکے وقوعہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جنکے قبضے سے چھینی گئی رقم 1کروڑ 77 لاکھ روپے بھی برآمد کرلی گئی۔جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزمان میں وسیم اختر ولد اختر حسین اور معظم علی ولد اختر علی سکنائے چھنی نیکوآنی شامل ہیں۔جبکہ دیگر تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے۔جنکو جلد گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دوران تفتیش گرفتارملزمان نےانکشاف کیا کہ انہوں نےشہری کوجانسہ دینے کے لیے پولیس یونیفارم سے مشابہہ لباس کا استعمال کرتے ہوئے واردات کی۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You