اہم خبریںگجرات

تھانہ صدر گجرات پولیس کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ لوڈر رکشہ مالیتی 8لاکھ روپے اور موٹر

تھانہ صدر گجرات پولیس کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ لوڈر رکشہ مالیتی 8لاکھ روپے اور موٹر سائیکل کل مالیتی1لاکھ20ہزار روپے برآمد
ملزم گرفتار جبکہ ناجائز اسلحہ پسٹل 30بوربھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ نے ضلع بھرمیں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے محمد فیاض Asi دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر گجرات کے علاقہ سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے ایک عدد لوڈر رکشہ مالیتی 8لاکھ روپے اور ایک عدد موٹر سائیکل مالیتی1لاکھ20ہزارروپے برآمد کر لیے۔جبکہ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمدکرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت غفارولد ظفر ساکن گجرانوالہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن جاری رہیگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You