تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی شادی شدہ خاتون سے جنسی ذیادتی کرنےوالا درندہ
*تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی شادی شدہ خاتون سے جنسی ذیادتی کرنےوالا درندہ گرفتار۔*
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس نے شبیر حسین Siاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے سفاک ملزم شاہد ولد بوٹے خان ساکن محلہ کریم پورہ کوگرفتارکرلیا۔متاثرہ خاتون ملزم شاہد کے گھر کام کاج کے سلسلہ میں گئی۔ملزم نے متاثرہ خاتون کو زبردستی جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ملزم وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جسکو تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



