تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے موبائل شاپ پر چوری کی واردات ٹریس کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

*تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے موبائل شاپ پر چوری کی واردات ٹریس کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا*
*گرفتار ملزمان سے چوری کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 23 عدد قیمتی موبائل فونز ,1عدد موٹرسائیکل،اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 2عدد پسٹل30بور بھی برآمد کرلیے*
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا.ملزمان نے چند روز قبل نعمان موبائل شاپ لالہ موسی پر رات کی تاریکی میں تالےتوڑکرلاکھوں روپے کےقیمتی موبائل فونزچوری کرلیےتھے۔پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے چند ہی روز کے اندر ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔جن سے چوری کیے گئے 23عدد قیمتی موبائل فون برآمدکرلیے گئے۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے1عدد موٹرسائیکل چوری کی واردات کا بھی انکشاف کیا۔ملزمان سے چوری کیا گیا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا۔جبکہ دوران وارداتوں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 2عدد پسٹل30بور بھی برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں 1حیدر علی ولد لیاقت سکنہ کوٹلہ قاسم خان,2 ارسلان حیدر ولد محمد الیاس سکنہ محلہ عیدگاہ لالہ موسیٰ حال ٹبہ حامد شاہ،3 فدائے نور ولد غلام محمد سکنہ سردار لالہ موسیٰ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



