اہم خبریںخیبرپختون خواہ

تھانہ انقلاب کے علاقہ سے اغواء ہونے والا کم سن نوجوان مغوی باحفاظت بازیاب

تھانہ انقلاب کے علاقہ سے اغواء ہونے والا کم سن نوجوان مغوی باحفاظت بازیاب۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم باڑہ حال انقلاب کے علاقہ گڑھی ثمین شاہ کا رہائشی ہے۔

پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایس پی صدر ڈویژنز محمد زمان خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی رحمان بابا ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب ارشاد عمر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کی ہے جس کے دوران انقلاب کی حدود سے اغواء ہونے والا کم سن نوجوان مغوی کو پانچ دن کے اندر اندر باحفاظت بازیاب کرکے ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم باڑہ حال انقلاب کے علاقہ گڑھی ثمین شاہ کا رہائشی ہے، جس کا مدعی شاہ موس کے ساتھ لین دین تنازعہ تھا، جس پر ملزم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے مدعی کے کم سن بیٹے کو اغواء کرلیا، جس کو گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ انقلاب ارشاد عمر نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جبکہ مغوی شاہ زیب کو باحفاظت بازیاب کرلیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جبکہ مغوی کم سن نوجوان کو تھانہ انقلاب پولیس نے اپنے والدین باحفاظت حوالہ کردیا، جس پر مغوی بچے کے والدین نے تھانہ انقلاب پولیس کی بہترین کوششوں کی تعریف کی اور کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق مدعی شاہ موس نے 11اگست تھانہ انقلاب پولیس کو اپنے بارہ سالہ بیٹے شاہ زیب کی ملزمان کریم وغیرہ کے خلاف اغوائیگی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،واقعہ کا ایس پی صدر ڈویژنز محمد زمان خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی فوری باحفاظت بازیابی اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی رحمان بابا ضیاء اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ انقلاب ارشاد عمر اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کی خاطر ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی، گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران مغوی شاہ زیب ولد شاہ موس کو باحفاظت بازیاب کرکے مرکزی ملزم کریم ولد ولی جان کو نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جبکہ مغوی شاہ زیب کو تھانہ انقلاب پولیس نے اپنے والدین باحفاظت حوالہ کردیا، جس پر مغوی کے والدین نے تھانہ انقلاب پولیس کی بہترین کوششوں کی تعریف کی اور کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You