اہم خبریںبلوچستان

توقع ہے جلد انگلینڈ کی ٹیم گوادر میں میچ کھیلنے آئیگی: برطانوی ہائی کمشنر

گوادر: دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میدان سج گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراونڈ میں افتتاحی میچ میں پہلا ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیماء محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ہے۔

سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے درمیان پہلا دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔۔معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخر عالم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔۔۔ میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں۔ کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں۔۔ دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے ،دنیا اس گراونڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جلد انگلینڈ کی ٹیم گوادر میں میچ کھیلے گی۔

Ziyadah khubsurat cricket ground pura dunya min hein ?#CricketAtGwadar cc @TheRealPCB @sayedzbukhari pic.twitter.com/rzqESTfqjX

— Christian Turner (@CTurnerFCDO) February 19, 2021
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے عوام کو گوادر کی خوبصورتی کا علم ہوگا۔ کھیل میں ان فٹ ہوں 25 سال پہلے فٹ تھا، کرکٹ ایک واحد کھیل ہے جس میں کپتان کا رول گراونڈ میں ہوتا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You