اہم خبریںسندھ

تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کی لت لگوائی جا رہی ہے۔وزیر صحت سندھ

تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کی لت لگوائی جا رہی ہے۔وزیر صحت سندھ

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال سنجیدہ مسئلہ ہے، بچہ منشیات کے نشے میں قتل تک کر دیتا ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو  کا کہنا  ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کی لت لگوائی جا رہی ہے،  تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال سنجیدہ مسئلہ ہے، بچہ منشیات کے نشے میں قتل تک کر دیتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ کا کہنا تھااسکول کے بچےآن لائن با آسانی منشیات منگواتے ہیں، آن لائن منشیات کی مارکیٹنگ ہو رہی ہے، منشیات کا استعمال کرنے والے بچوں کی قابلیت کم ہونے لگتی ہے۔ ان کا کہنا تھا منشیات کی وجہ سے بچوں کے رویوں میں تبدیلی آرہی ہے، ہمارے یہاں منشیات کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے، بہت سارے والدین بھی نشہ کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے بچے بھی نشہ شروع کر دیتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You