انٹرنیشنل

ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ترک وزیر دفاع

ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ترک وزیر دفاع

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ دفاع کی تقریب ہوئی جس میں ترک وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر نے خصوصی شرکت کی۔

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترکیے کے وزیر دفاع یاشار گیولر نے انقرہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں یومِ دفاع کی تقریب ہوئی جس میں ترک وزیرِ قومی دفاع یاشار گیولر نے خصوصی شرکت کی۔خطاب میں ترکیے کے وزیرِ قومی دفاع نے کہا کہ ترکیے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ دفاعی منصوبوں، تربیتی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔تقریب میں پاکستان کے ترکیے میں سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے 1965 کی جنگ کو تاریخی قرار دیا اور کہا یہ دن ہماری جرأت، اتحاد اور قربانی کی لازوال نشانی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You