اہم خبریںبلوچستان

تربت: کیچ ندی میں ڈوب کر 7 بچیاں جاں بحق

تربت: بلوچستان کے شہر تربت میں مقامی کیچ ندی میں ڈوب کر 7 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پکنک منانے گئی 7 بچیاں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں ندی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

جاں بحق بچیوں کی شناخت فضا بنت زبیر، فائزہ بنت سلیم، ماہ تاپ بنت کریم، دردانہ بنت نعیم، بشرہ بنت غلام، شیرین بنت ناصر، ماہ زیب بنت اشرف کے ناموں سے ہوئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You