جہلم

تحصیل دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات ہٹا دی گئیں

جہلم (ملک وسیم اختر ) تحصیل دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات ہٹا دی گئیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی زیر نگرانی تحصیل دینہ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس دوران عارضی اور پختہ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

آپریشن کے دوران بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور رکاؤٹیں ختم کی گئیں تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آ سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی اور شہر کو صاف اور منظم بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انتظامیہ نے دکانداروں اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ تعاون کریں اور سرکاری جگہوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You