تحصیلدار دینہ منیر خان نے عجیب و غریب کاروائی کرتے ھوئے غلہ منڈی دینہ کی دس دوکانیں بلاوجہ سیل کر دیں۔
مرکزی انجمن تاجران،و انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی دینہ کا شدید احتجاج۔
اے سی دینہ،تحصیلدار دینہ ،ڈی سی جہلم کیخلاف شدید نعرے بازی۔
مزدور یونین کا بھی احتجاج۔
مزدور یونین کا کل بروز جمعہ سے اے سی آفس دینہ کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان۔
جب تک غلہ منڈی ڈی سیل نہیں ھو جاتی ھم تینوں وقت کا کھانا اے سی دینہ آفس اور تحصیلداردینہ افس سے کھائیں گے۔مزدور یونین۔
صدر مرکزی انجمن تاجران و انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی دینہ چوہدری محبوب احمد کا اپنی تاجر برادری کی مکمل حمائت اور تاوقت d seal دوکانات احتجاج جاری رکھنے اور غلہ منڈی کی مکمل تجارت بند رکھنے کا اعلان۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب




