تحریک منہاج القران کانفرنس آٹھ اکتوبر کو نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگی

تحریک منہاج القران کانفرنس آٹھ اکتوبر کو نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگی۔
جس میں پشاور بھر سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک منہاج القرآن ضلع پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس مورخہ آٹھ اکتوبر بروز اتوار دن ایک بجے نشتر ہال پشاور میں منعقد ہو گی۔ جس میں پشاور بھر سے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ علماء ومشائخ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل’ منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ہونگے۔پروگرام کی خصوصی بات یہ ہے کہ اس تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف کردہ 60 جلدوں پر مشتمل "انسائیکلوپیڈیا آف حدیث” کی پہلی آٹھ جلدوں کی رونمائی بھی کی جائیگی۔ کانفرنس کو فقید المثال بنانے کے لئے تمام تر وسائل و روابط کو بروئے کار لانے کا رہے ہیں اور تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکیں ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کانفرنس میں ایک طرف تو عاشقان بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کرینگے تو دوسری جانب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سیرت رسول پر جامع گفتگو بھی شامل ہوگی جو اس محفل کی رونق کو چار چاند لگا دے گی۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی لکھی گئی تصنیف کی تقریب رونمائی پشاور میں منعقد ہونا پشاور کے باسیوں کے لئے عموماً اور علم کے متلاشیوں کے خصوصاََ باعث فخر ہے۔ اور انشاء اللہ منہاج القرآن ضلع پشاور اس کانفرنس کو ایک یادگار پروگرام بنائے گی۔



