خیبرپختون خواہ

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان۔

عاطف خان اور ارباب شیر علی کوبھی اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔ذرائع

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنید اکبر کے صوبائی صدر بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے، عاطف خان اور ارباب شیر علی کوبھی اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ اس فیصلے کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اپنی توجہ صوبے میں گورننس کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You