اہم خبریںپنجاب

بےگناہوں کے جیلوں سے نکلنے تک عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔شیخ رشید

بےگناہوں کے جیلوں سے نکلنے تک عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔شیخ رشید

دو مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، ان میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہوگا۔سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب تک بے گناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے،حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔ اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، ان میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہوگا، اس بارعید کے بعد قربانی ہوگی اورکھال سمیت ہوگی، قصائی کا انتظام ہو گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پانچ سو افراد کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، غریب آدمی کو اڈیالہ جانے کے لیے 2 ہزار روپے چاہیے ہوتے ہیں، ،اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، جب تک بے گناہ لوگ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے تو عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو نہ یو اے ای، نہ سعودی عرب اور  نہ ہی چین سے پیسے ملے، ان بھکاریوں کو کوئی خیرات بھی نہیں دے رہا، ،نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا بلکہ 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You