انٹرنیشنلاہم خبریں

بی جے پی کی گیدڑ بھپکی، یوگی آدتیہ ناتھ کی سندھ پر قبضے کی دھمکی

بی جے پی کی گیدڑ بھپکی، یوگی آدتیہ ناتھ کی سندھ پر قبضے کی دھمکی۔

بھارت میں دو روزہ قومی کنونشن سے خطاب کے دوران بھی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہرزہ سرائی سے باز نہ آئے۔

اتر پردیش(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گیدڑ بھپکی دیتے ہوئے سندھ پر قبضے کی دھمکی دے دی۔بھارت میں دو روزہ قومی کنونشن سے خطاب کے دوران بھی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہرزہ سرائی سے باز نہ آئے۔خطاب کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’جب شری رام جنم بھومی کو 500 سال بعد واپس لیا جا سکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ’سندھو‘ کو واپس نہیں لے سکتے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ ’ سندھی برادری کو اپنی موجودہ نسل کو اپنی تاریخ کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ تقسیم کے بعد سندھی برادری کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا‘پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت کی جاچکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You