
بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانےکی کوشش کر رہی ہے۔امریکی کمیشن کی رپورٹ
بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے۔امریکی کمیشن برائے بین القوامی مذہبی آزادی
نیو یارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی تعصب پر رپورٹ جاری کردی۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعلقات امتیازی قوانین کی راہ ہموارکرتے ہیں، قومی اور ریاستی سطح کے قوانین بھارت میں مذہبی آزادی پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں۔کمیشن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2014 سے بی جے پی نے بھارت میں فرقہ وارانہ پالیسیوں کو نافذ کیا ہے، بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانےکی کوشش کررہی ہے، آر ایس ایس کا بنیادی مقصد بھی بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانا ہے، بی جے پی کے لیے آر ایس ایس رضاکار دیتی ہے اور مودی بھی انہی میں شامل ہیں۔



