کالم/مضامین

*بین الاقوامی صحافت کا دن*

*بین الاقوامی صحافت کا دن*

*سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کا پیغام*

عالمی یوم صحافت پر کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا ھے کہ صحافت اور صحافی آج بھی زندۂ جاوید کی طرح تروتازہ ھے کیونکہ ہمارے انتہائی سینئرز صحافتی اساتذہ کرام، اور ماہر صحافت و بابائے صحافت، صحافتی میدان میں متحرک ہیں، انہیں بابائے صحافت کہہ لیں یا صحافت کی درسگاہ درست ہوگا، پاکستان کے انتہائی سینئرز صحافی دنیا بھر میں اپنی ماہرانہ صلاحیت کی بدولت عزت و مقام اور خاص وقار رکھتے ہیں، انہی سینئرز کے زیر تسلط مطالعاتی جونئرز صحافی اپنی صلاحیت کو نکھارنے کیلئے ہمہ تن وقت، مشق و مشقت میں لگے رہتے ہیں، کراچی کے سینئرز صحافی جناب ناصر بیگ چغتائی صاحب المعروف این بی سی، جناب محمود شام صاحب، جناب اویس توحید المعروف او ٹی صاحب، جناب مظہر عباس صاحب اور جناب عامر سہروردی صاحب یہ وہ سابقہ ڈائریکٹر نیوز اےآروائی ہیں جن سے براہ راست صحافتی رموز، ترتیب و تدوین اور پوشیدہ و ظاہری ٹیکنکس سے روشناس ھوا اور انہیں معزز شخصیات سے اہم ترین نقاط سے آشنائی ہوئی، ان معزز شخصیات کیساتھ ساتھ جناب فرحان رضا صاحب، جناب معین الدین کمالی صاحب سے بھی بہت کچھ سیکھنے و سمجھنے کا ہنر حاصل ھوا۔ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار نے بتایا کہ آج جو کچھ وہ ہیں انہیں سینئرز ترین معزز شخصیات کی محبت پیار اور تعلیم کے سبب صحافتی روشن قندیل بنے ہوئے ہیں۔ یوں تو بیشمار قابل ذہین ماہر صحافت اب ہمارے درمیان نہیں لیکن جو ہیں وہ ہمارا سر کا تاج اور سرمایہ ہیں دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان سب کو صحت کیساتھ تادیر ہمارا سرپرست و رہنما و استاد باحیات رکھے آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔ !!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You