اہم خبریںسندھ

بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والا افغان شہری گرفتار

بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والا افغان شہری گرفتار۔

ملزم ایجنٹ کی ملی بھگت سے مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ پر افغانستان سے سعودی عرب گیا تھا۔

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بیرون ملک سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی آنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے افغان مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، غلام حضرت نامی افغان ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاکستانی پاسپورٹ جعلی تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، ملزم مذکورہ پاکستانی پاسپورٹ پر افغانستان سے سعودی عرب گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You