اہم خبریںجہلم

بھیس بدل کرپاکستان آکر شادی کے لئے لڑکیاں تلاش کرنے اوربیرون ملک لے جاکرفروخت کرنے والی غیرملکی

میرپور آزادکشمیر

(ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ)

بھیس بدل کرپاکستان آکر شادی کے لئے لڑکیاں تلاش کرنے اوربیرون ملک لے جاکرفروخت کرنے والی غیرملکی لڑکی گرفتار،،،نرگس

نے شعبان کے نام سے شناخت بنارکھی تھی۔۔نرگس حلیہ بدل کر کشمیر آکر

رشتے تلاش کرتی،صرف نکاح کرتی ،،سفری کاغذات تیارکرکے دلہن کو بیرون

ملک بلواتی اورفروخت کردیتی ،نرگس اپنا شکارتلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو

متاثرہ فیملی نے پہنچان لیا،،پولیس کوفوری شکایت درج کراکے گرفتاربھی

کرادیا تفصیلات کے مطابق
میرپورآزادکشمیر پولیس نےشادی کے بہانے لڑکیوں کی بیرون ملک انسانی

اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی اہم ملزمہ گرفتارکیاہے۔۔دوران تفتیش انکشاف

ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کرپاکستان آتی،شادی کرکےدلہن کوبیرون

ملک لے جاکرفروخت کردیتی۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی

ہے جس پر مقدمہ درج کیاگیااورگرفتاری عمل میں آئی ۔مقدمہ میں متاثرہ فیملی

کے سربراہ محمدرمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کےنام سے

اپنی شناخت بنارکھی تھی ۔۔اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا،شادی کی نکاح

کے بعد بیٹی کاویزا لگواکربراستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ دامادلڑکا

نہیں لڑکی ہے۔۔۔لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ نے تشددکیا

اورکئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی۔۔مدعی محمد رمضان کے مطابق

فرانس میں بمشکل بیٹی کومحفوظ مقام پر منتقل کیاہے

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You