اہم خبریںپاکستان

بھارت ریاست نہیں مافیا ہے، مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے: معید یوسف

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف کہا کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،بھارت کی کرتوتیں سب کے سامنے ہیں، بطورِ ریاست بار بارثبوت کے ساتھ سب کو بتا رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ جعلی آپریشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار مطلع کر رہے ہیں کہ بھارت اس طرح کا ایک اور جعلی آپریشن کر سکتا ہے، دنیا کو اس ڈوزیئر بھی دیا ہے۔ اب ہم نے دنیا سے نتائج نکلوانے ہیں۔ نتائج آنے تک بھارتی چہرے کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ بھارت کے بینکس بھی دہشت گردی پھیلارہے ہیں، اب دنیا کوبھارت کے معاملے پرانصاف کرنا ہوگا۔ روزانہ کی بنیاد پربھارت کے خلاف چیزیں سامنے آتی ہے، دنیا کوبھارت کے خلاف انصاف پرمبنی فیصلہ کرنا چاہیے، بھارت نے پچھلے 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، بھارت ریاست نہیں ایک مافیا ہے۔

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر سرگرم ہوںگے۔ ہم اپنی لابی کو مزید مضبوط کریں گے، یہ بھی بات ماننی پڑے گی کہ ان کی لابی عالمی سطح پر بہت مضبوط ہے۔ لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر سچ اور حق کو اپنی طرف کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی سے ڈریں گے اور نہ ہی کسی سے معافی مانگیں گے۔ اپنی کمزوریوں کو تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے کہہ رہا تھا پلوامہ حملہ ڈرامہ ہے، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے۔ ہندوستان کا چہرہ دنیا کو بتا چکے۔ ان کو ذلیل کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں سفارتکاری کے ذریعے بھارت کی بہت سرزنش ہوئی ہے، اس پر بہت کوشش کی گئی اور مزید کریں گے، اس کے لیے ہمیں وقت چاہیے۔ جو چیزیں سامنے آ رہی ہیں اس کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

گفتگو کے دوران معید یوسف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان فالس فلیگ آپریشن سے متعلق انفرادی طور پر نہیں ریاست کے طور پر بات کر رہے ہیں، ہم ہر چیز کو عوام میں نہیں لا سکتے، دنیا انصاف سے ہماری بات نہیں مانتے، جو کہ ان کو سننا چاہیے۔ دشمن ملک عالمی سطح پر بڑے ممالک سے ہتھیار خریدتا ہے، ان کے مفادات ہیں۔

پلوامہ حملے سے متعلق حقائق سامنے آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت عالمی ممال کو کہہ رہے ہیں کہ بھارت کیخلاف کارروائی کریں، کیونکہ بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ یہ پیسے غلط طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان پیسوں سے یہ لوگ دہشتگردی پھیلا تے ہیں۔ دنیا کو انصاف کرنا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You