انٹرنیشنل

بھارتی ریاست بہار میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں33 افراد ہلاک۔

بھارتی ریاست بہار میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں33 افراد ہلاک۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان اور مزدور شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے کام میں مصروف تھے۔حکام

بھارت(نمائندہ ریحان انصاری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے باعث شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے ریاست بہار میں شدید بارشوں کے ساتھ بدھ اور جمعرات کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان اور مزدور شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے کام میں مصروف تھے جب کہ آسمانی بجلی گرنے سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اس لیے شہری بارشوں کے دوران گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے 40 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مون سون سیزن کے دوران آسمانی بجلی گرنا عام ہے اور گزشتہ سال بھی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے 243 افراد ہلاک ہوئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You