خیبرپختون خواہ
بٹگرام پولیس کے جوان نے جان پر کھیل کر قاتل کو آلہ قتل سمیت موقعہ سے فرار ہوتے ہوۓ گرفتار کر لیا ۔

بٹگرام پولیس کے جوان نے جان پر کھیل کر قاتل کو آلہ قتل سمیت موقعہ سے فرار ہوتے ہوۓ گرفتار کر لیا ۔
ملزم شوکت ولد خان بہادر سکنہ کسکی ایبٹ آباد نے سابقہ عداوت پر خواٸیداد ولد فقیر سکنہ الاٸی کو اسلحہ آتشیں سے فاٸرنگ کر کے قتل کیا ۔ کنسٹیبل محمد عباس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت موقعہ سے فرار ہوتے ہوۓ گرفتار کیا ۔
ڈی پی او بٹگرام محمد ایاز نے فراٸض منصبی کی بہترین اداٸیگی پر تعریفی سند اور کیش انعام دیا ۔
انجمن تاجران بازار کابینہ نے بھی ڈی پی او بٹگرام سے ملاقات کرتے ہوۓ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کنسٹیبل کی بہادری کو سراہا ۔
ترجمان بٹگرام پولیس



