انٹرنیشنل

بنگلادیش: پرتشدد مظاہروں کے دوران جیل ٹوٹنے کے واقعات میں 12 قیدی ہلاک، سینکڑوں فرار۔

بنگلادیش: پرتشدد مظاہروں کے دوران جیل ٹوٹنے کے واقعات میں 12 قیدی ہلاک، سینکڑوں فرار۔

گزشتہ ایک ماہ میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں 12 قیدی ہلاک جبکہ 700 سے زائد قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے مظاہروں اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد جیل ٹوٹنے کے واقعات میں 12 قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران سینکڑوں قیدی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے شمال میں واقع جمالپور جیل میں جمعرات کو جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں قیدیوں نے لوہے کی سلاخوں اور نوکیلے ہتھیاروں سے جیل میں تعینات محفظوں پر حملہ کیا اور جوابی فائرنگ میں 6 قیدی مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق جیل توڑنے اور قیدیوں کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش کا ایک اور واقعہ اس سے قبل منگل والے دن بھی پیش آیا تھا اور اس دوران بھی فرار ہونے کی کوشش میں 6 قیدی مارے گئے تھے جس میں سے 3 دہشتگردی کے الزام میں جیل میں تھے جبکہ اس دوران 200 سے زائد قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران گزشتہ ماہ بھی ضلع شیرپور میں جیل توڑنے کا ایک واقعہ ہوا تھا جس میں 500 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے۔ یاد رہے بنگلادیش میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد پولیس نے تحفظ ملنے تک ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کر دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You