بلوچستان حکومت اخبار مالکان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔اکرام الدین

بلوچستان حکومت اخبار مالکان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔اکرام الدین
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مطالبہ ہے کہ وزیر اطلاعات کا تقرر کیا جائے۔سربراہ گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ آرگنائزیشن
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ بلوچستان حکومت اخبار مالکان کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اخبار مارکیٹ کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اخبار مارکیٹ سے وابستہ افراد ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے جو قابل افسوس ہے اخبار کی صنعت کے تحفظ کیلئے بلوچستان حکومت اہم اقدامات کریں اور مثبت پالیسیاں تشکیل دی جائے جس سے صنعت سے وابستہ ہر شعبہ مستفید اور حکومتی تشہیر مزید بہتر سے بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت پرنٹ میڈیا سے وابستہ لوگوں کی سرپرستی کرے تا کہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہو سکے کیونکہ اخبار مالکان اور دیگر پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مطالبہ ہے کہ وزیر اطلاعات کا تقرر کیا جائے تا کہ صوبائی محکمہ اطلاعات مزید فعال اور موثر کردار ادا کر سکے۔



