اہم خبریںپنجاب

بلاول کی مریم نواز سے ملاقات، سینیٹ الیکشن سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: جاتی امرا میں بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور شامل ہیں۔ لیگی رہنما مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You